فوجی اہلکار بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی
مینڈھر/جموں، 20 فروری: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جمعرات کے روز ایک فوجی اہلکار بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ شام 5 بجے کے قریب مینڈھر سب ڈویژن کے بالاکوٹ سیکٹر میں ایک فارورڈ ایریا میں پیش آیا، جب ایک سپاہی نے غلطی سے بارودی سرنگ پر قدم رکھ دیا۔
حکام نے بتایا کہ سپاہی کے بائیں پاؤں پر چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے تحت ایل او سی کے آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں، جو بعض اوقات شدید بارشوں کی وجہ سے اپنی جگہ سے ہٹ جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں اس طرح کے حادثات پیش آتے ہیں۔
(خبر: مقامی ذرائع)














