مظہر اقبال
جموں وکشمیر 25 فروری، 2025 محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادیشمیر میں تین دنوں پر محیط برف و باراں کاسلسلہ آج یعنی منگل کی شام سے
پہاڑیعلاقوں میں ہلکی برف باری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کھا کہ ایک رے پیمانے کی مغربی ہوا داخل ہونے کے میں وادی کشمیر نہیں خاص کر 25 فروری سے 28 فروری کی دو پہر تک وسیع برف وباراں کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25 اور 26 فروری کو یہ سرگرمیاں زور اور پکڑ سکتی ہیں جس کے نتیجے میں وادی کے پہاڑی علاقوں خاص کر کپوارہ، بانڈی پورہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ میدانیعلاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 فروری کو جنوبی، وسطی اور شمالی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو سری نگر میں بھی بارشوں کے ساتھ ہلکی برف باری ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کشمیر اور جموں صوبوں کے صوبائی کمشنروں کو ایک ایڈوائزری ارسال کی ہے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے : ‘ایک تازہ فعال ویسٹرن ڈسٹربنس 25 فروری کی شام سے 28 فروری کی شام تک جموں وکشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اس موسمی نظام کے زیر اثر جموں وکشمیر کے بیشتر مقامات پر درمیانے درجے کی بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔ محکمے نے ایڈوائری میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران خاص کر سادھنا پاس، رازان پاس، ہونہ مرگ – زوجیلا – گمری ایکسز، مغل پای اور روڈ، سنتھن باپ اور دیگر پہاڑی علاقوں کی سڑکوں پر ٹرانسپورٹ عارضی طور پر متاثر ہو سکتی ہے اور ٹرانسپورٹروں سے ٹریفک ایڈوائزری عمل کرنے کی تاکید کی ہے جبکہ کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنے کھیت کھلیانوں میں آبپاشی و دیگر کام کرنے سےاحتراز کریں ۔ادھر گرمائی دارلحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 9-4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1-3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا ۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3-1 کمڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وادی کے دوسرے نقام پہلگام بامقاحرارت منفی 3 – 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ ادھر وادی میں لوگ خاص طور پر کسان برف و باراں کا بے صبری انتظار کر رہے تک موسم صورتحال سے جہاں وادی میں کئی چشمے سوکھ گئے ہیں وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کےواقعات رونما ہو رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی 79 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران جموں میں بارش کی 84 فیصد کمی درج ہوئی ہے۔ ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہنا کہ جموں و کشمیر میں جاری خشک موسمی صور تحال آنے والے موسم سرما میں پانی کے شدید بحران کا باعث بن سکتا ہے ۔ ان کا ماننا ہے کہ 20 فروری کو ہوئے برف و باراں کا مرحلہ جموں و کشمیر میں جاری بارش کے کمی جحان کو کم کرنے کے لئے ناکافی۔
انہوں نے کہا: “میری پیش گوئی کے مطابق 83 فیصد بارش کی کمی کم ہو کر 72 فیصد ہو گئی تاہم یہ برائے منظر نامے کو تبدیل نہیں کر سکتا ہے موسمیاتی تبدیلی کا بڑھتا ہوا خطرہ ہمیشہ کی طرح بر قرار ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موسمیاتی چلینجوں سے نمٹنے کے لئے فوری کارروائیاں ناگزیر ہیں














